پوراہفتہ دعاو استغفار سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے، طارق مدنی

میڈیا کے ذریعے دینی خصوصی اشاعت وپروگرام نشر کئے جائیں] سربراہ امن کونسل

ہفتہ 28 مارچ 2020 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے سرکاری سطح پر پورا ہفتہ دعاو استغفار منانے اور پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے دینی خصوصی اشاعت و پروگرام نشر کئے جانے کے لئے فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے \ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث حالات دن بدن تشویش ناک صورت حال کی طرف جارہے ہیں حکومت کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا آپشن کافی نہیں ہے جبکہ عوام بھی لاک ڈاؤن آپشن سے مطمئن نظر نہیں آرہی ہے انہوںنے مزید کہا کہ اللہ کی رحمت کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا ہے ہفتہ دعا و استغفار عرش الٰہی کو رحمت کی بارش برسانے پر مجبور کردے گا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں