چائناپاورحب جنریشن کمپنی کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے امداد کی فراہمی!

چائنا پاور حب جنریشن کمپنی(CPHGC) نے کرونا کے خلاف موئثر حفاظتی اقدامات کیلئے حب کی مقامی انتظامیہ کو ایک ہزار کلو گرام جراثیم کش اسپرے اور 2000 ماسک فراہم کئے ہیں

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:50

چائناپاورحب جنریشن کمپنی کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے امداد کی فراہمی!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2020ء) چائنا پاور حب جنریشن کمپنی(CPHGC) نے کرونا کے خلاف موئثر حفاظتی اقدامات کیلئے حب کی مقامی انتظامیہ کو ایک ہزار کلو گرام جراثیم کش اسپرے اور 2000 ماسک فراہم کئے ہیں۔کمپنی اگلے ہفتے ضروری سامان پر مبنی راشن بیگز بھی مقامی لوگوں میں تقسیم کرے گی۔
اس موقع پر سی پی ایچ جی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ژاو ینگ گنگ نے کہا کہ موئثر احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاکر کرونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے اور ہم اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سی پی ایچ جی سی ہرطرح سے مقامی لوگوں کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اس موقع سی پی ایچ جی سی کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر مس روحانہ کاکڑ کے دفتر کا دورہ کیا اور ضروری اشیاء ان کے حوالے کیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اس اہم شراکت داری پر سی پی ایچ جی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ'' میں ضلع لسبیلہ میں اس عالمی وبائی بیماری کے خلاف لڑنے کیلئے جراثیم کش ادویات اور ماسک کی بروقت فراہمی پر سی پی ایچ جی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم کمیونٹی کے بہترین مفاد میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ نہیں جیت لیتے تب تک ایسی مزید امداد کی فراہمی کو قابل تحسین سمجھا جائے گا۔
سی پی ایچ جی سی کا ایک انتہائی فعال سی ایس آر پروگرام ہے۔ تعمیراتی مرحلے کے دوران کمپنی نے موئثر سی ایس آر اقدامات اٹھائے ہیں جس نے اس پروگرام سے استفادہ کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔ ان پروگرامز میں علانہ گوٹھ میں فشرمین جیٹی کی تعمیر، کلین حب سٹی پروگرام، مقامی طلباء کی تربیت ، پلانٹ میں روزگار کی فراہمی اور ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنا جیسے پروگرامز شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں