رقم کی فراہمی ، لاک ڈائون میں بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف

منگل 31 مارچ 2020 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف کرادی ہے، جس کے تحت ضرورت مند خاندان کے ایک فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف کرادی اور نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایپ سے لاک ڈائون میں روزگارسے محروم افرادکورقم فراہم کی جائیگی، سندھ حکومت ضرورت مندخاندان کے ایک فردکورجسٹرڈکرے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز حکومت سندھ نے راشن کی تقسیم کانظام تبدیل کرتے ہوئے راشن کی تقسیم میں ڈپٹی کمشنراوربلدیاتی نمائندوں کاکردارختم کر دیا تھا اور کہاتھا کہ نئے نظام کا اعلان آج کیا جائے گا۔راشن انتظامیہ کے بجائے فلاحی اداروں کے ذریعیتقسیم کیا جائیگا، فلاحی ادارے اپنے وسائل بھی استعمال کریں گے اور حکومت مددکرے گی۔سندھ حکومت مخصوص نمبرکااعلان کریگی جس سے عوام کورقوم منتقل کی جائیگی جوبھی سندھ کاشہری پیغام بھیجے گا ،نادرا سے تحقیقات کے بعد اسے رقم بھیجی جائے گی، جو بھی شہری زکواة فنڈ یا کسی فنڈ سے فائدہ اٹھارہا ہوگا، اسے رقم منتقل نہیں کی جائے گی۔سرکاری ملازمین پیغام بھیجنے کے بعد بھی راشن اوررقوم حاصل نہیں کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں