صوبے میں 9 مختلف اسپتالوں میں کووِڈ 19 کے لیے ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، سندھ حکومت

منگل 31 مارچ 2020 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) حکومت سندھ نے ایک فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 9 مختلف اسپتالوں میں کووِڈ 19 کے لیے ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہر کراچی میں 7 مقامات پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے حیدر آباد اور خیرپور میں ایک ایک مقام پر ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں جہاں COVID 19 کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے ان اسپتالوں اور لیبارٹریز میں انڈس اسپتال، ڈائو یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی)، سول اسپتال، ضیاء الدین اسپتال، پی این ایس شفا اور چغتائی لیب شامل ہیں۔حیدرآباد میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جب کہ خیرپور میں گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں