صحافتی دنیا میں میر جاوید الرحمن کی خدمات یاد رکھی جائیں گی،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ودیگر قائدین وفاق المدارس کا اظہار تعزیت

منگل 31 مارچ 2020 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) جنگ گروپ کے میر جاویدالرحمن کے انتقال پروفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر،ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری،ناظم صوبہ سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی،معاون صدر وفاق مولانا ڈاکٹر سعید خان اسکندر اور میڈیا کوآرڈی نیٹر مولانا طلحہ رحمانی سمیت دیگر منتظمین ومسئلین نے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سعید خان اسکندر نے کہا کہ میر جاویدالرحمن کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قائدین وفاق المدارس نے تمام اہل مدارس سے مرحوم میر جاویدالرحمن کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبر وجمیل کیلئے بھی دعائوں کے اہتمام کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں