زیادہ سبزیاں کھاکر کسانوں کو مالی فائدہ پہنچائیں‘ شنیرا اکرم کا پیغام

کورونا وائرس کے باعث آجکل قرنطینہ کے دوران میں کھانوں سے لطف اندوز ہورہی ہوں

بدھ 1 اپریل 2020 10:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آجکل قرنطینہ کے دوران میں کھانوں سے لطف اندوز ہورہی ہوں۔

(جاری ہے)

لیکن کوشش کریں کہ بوریت ختم کرنے اور کھانے کے لیے کم سے کم جانوروں کو استعمال کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہمیں اس وقت زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانا چاہئیں، سبزیاں سستی بھی ہیں اور ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بڑھاتی ہیں۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ زیادہ سبزیاں استعمال کرکے ہم اپنے کسانوں کی مالی مدد بھی کرسکیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں