کوروناوائرس کی فوری تشخیص کے لئے کٹس پاکستان پہنچ گئیں

کراچی میں انووٹیو ہیلتھ کیئرسسٹم نامی ادارے نے یہ کٹس درآمد کی ہیں جس میں درستگی کا تناسب 95 فیصد ہے

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 1 اپریل 2020 14:35

کوروناوائرس کی فوری تشخیص کے لئے کٹس پاکستان پہنچ گئیں
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-01اپریل2020ء) کورونا وائرس کی فوری تشخیص کے لئے کٹس پاکستان پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انووٹیو ہیلتھ کیئرسسٹم نامی ادارے نے یہ کٹس درآرمد کی ہیں جس میں درستگی کا تناسب 95 فیصد ہے۔ ادارے نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جانچ کے لیے مفت موبائل ایپ بھی متعارف کرائی ہے جس کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ اس سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی رفتار میں بہت زیادہ اضافہ ممکن ہے۔

تاہم ابھی تک اس ٹیسٹ کو شروع نہیں کیا گیا کیونکہ اس کے لئے حکومت کی اجازت کی ضرورت ہے۔ کمپنی کے سی او او عمیر اعظم کا کہنا تھا کہ مذکورہ کٹس فن لینڈ سے درآمد کی گئی ہیں۔بات کرتے ہوئے ا ن کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمارا ساتھ دے تو ہم اس کی مدد سے پاکستان میں بڑے پیمارے پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہیلتھ انفارمیٹکس ضیا اعظم نے بتایا کہ اس سے ٹیسٹ انتہائی آسان ہے۔

جسے گھر کا میں موجود کوئی بھی فرد سرانجام دے سکتا ہے۔ تشخیص کا عمل موبائل ایپ سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ تناظر میں ادارے نے مفت موبائل ایپ بھی ترتیب دی ہے۔ جو کسی بھی شہری میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں دیگر شہریوں کو خبردار کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیںجس کے بعد ہرگزرتے دن کے بعد اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ابھی تک پاکستا ن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 26 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میںفوج تعینات کر دی گئی ہے تا کہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں