جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمن کے انتقال پر خلیل احمد نینی تال والا کا ا ظہار افسوس

بدھ 1 اپریل 2020 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) چیئرمین میڈی کیم گروپ آف کمپنیز خلیل احمد نینی تال والا ،چیف ایگزیکٹو آفیسرسلمان خلیل ،چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل ،منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل ،ڈائریکٹر ایڈمن ظفر ریاض باری ، گروپ میڈیامنیجر جاوید کیانی،سیدشعیب مسعودومینجمنٹ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میر جاوید رحمان کو اپنے والدکی طرف سے صحافت اورسچ اور آزادی اظہار رائے جیسا جوش و جذبہ وراثت میں ملا ۔میرجاوید الرحمن کی رہ نمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن گیا۔انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلی ٰمقام عطافرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں