میر جاوید رحمان کے انتقال پر اتحاد ملت ختم نبوتؐ کے رہنماؤں کی تعزیت

مرحوم کی صحافتی دنیا میں اعلیٰ و گراں قدر خدمات ہیں ، ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ حافظ محمد سلفی

بدھ 1 اپریل 2020 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) اتحاد ملت ختم نبوتؐ فورم پاکستان کے رہنماؤں اور اراکین سرپرست کمیٹی حافظ محمد سلفی، طارق محمود مدنی، علامہ عبدالخالق فریدی ، مولانا محمد امین انصاری، امیر عبداللہ فاروقی، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، مطلوب اعوان، علامہ سردار مرتضیٰ خان رحمانی ، محمد اسلم خان فاروقی، ڈاکٹر عبدالرحیم شیخ، علامہ سید جہانزیب سبزواری، عطااللہ عالم نوری، محمد اشفاق چشتی نظامی، غازی محمد جمیل، ذوالقرنین مارواڑی ، محمد شعیب قریشی ، راجہ انور ایڈوکیٹ ، نعیم احمد خان، محمد اسلم غوری، علامہ یعقوب احمد شیخ، شہریا راجپوت، اقبال ٹائیگر، محمد یونس سایانی، اقبال چاند، یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے جنگ گروپ کے پبلشرمیر جاوید رحمان کے دوران علاج انتقال پر دکھ و افسوس و رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت و اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی دنیا میں اعلیٰ و گراں قدر خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں