سینئر ڈائریکٹر عمران قدیر کے انتقال پر کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تین روزہ سوگ منانے کا اعلان

بلدیہ عظمی کراچی کے دوسرے ڈائریکٹر کا انتقال ہوا ، سندھ حکومت اور بلدیہ عظمی کراچی دونوں ڈائریکٹرز کے لئے کم از کم پانچ لاکھ امداد کا اعلان کرے، سہیل ہاشمی

بدھ 1 اپریل 2020 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) کراچی آفیسرزویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل اختر ہاشمی نے بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران قدیر کے ا نتقال پر کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیاہے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے دوسرے ڈائریکٹر کا انتقال ہوا ۔ڈائریکٹر آرکائیولوجی عدنان قریشی کو بھی گمنام ڈائریکٹر کی طرح دفن کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت اور بلدیہ عظمی کراچی دونوں ڈائریکٹرز کے لئے کم از کم5، پانچ لاکھ امداد کا اعلان کرے، سہیل ہاشمی نے دونوں افسران کے انتقال کو بلدیہ عظمی کراچی کے لئے سانحہ قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران قدیر ملنسار، قابل اور متحرک افسر تھے ۔ انکے انتقال سے ادارہ ایک جانفشان افسر سے محروم ہوگیا۔ کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک ایک ممبر انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ دعا گو ہے کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں