کورونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے کے لئے عوام کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے، سید قاسم نوید قمر

جمعہ 3 اپریل 2020 23:00

کراچی۔3 اپریل (اے پی پی( وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ برائے بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکنہ احتیاطی اور ریلیف اقدامات کر رہی ہے، کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمیں عوام کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس لئے ہمیں چوکنا رہنا چاہئے اور کورونا وائرس کے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جانی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں