دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، ہمارے ہاں 87 فیصد کیسز بڑھے ہیں، مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ کی وزیراعظم کے کورونا وائرس کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت

جمعہ 3 اپریل 2020 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، ہمارے ہاں 87 فیصد کیسز بڑھے ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم کے کورونا وائرس کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، وزیراعلیٰ سندھ کے کوائرڈینٹر حارث، چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج 783 کیسز میں سے 342 کورونا کے کیسز صوبے بھر میں ہوگئے ہیں ان میں 273 زائرین جو سکھر اور 7 لاڑکانہ، ایک جیکب آباد، 2 گھوٹکی، 6 نواب شاہ اور ایک دادو میں ہیں، کراچی میں 342 اور حیدرآباد میں 151 کیسز ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ یکم اپریل کو سندھ میں 367 کیسز اور کل 2 اپریل کو 40 کیسز سامنے آئے، 438 کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں، دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، ہمارے ہاں 87 فیصد کیسز بڑھے ہیں،ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کئے ہیں، وزیراعلیٰ اگر یہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں تو شاید بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں، ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھلائو کو کم کرنا ہوگا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں