حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو راشن فراہم کرنے سے متعلق مزید فیصلے

وزیراعلی سندھ نے راشن تقسیم کے لئے مزید پچاس کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات دے دیئے ، امتیاز شیخ

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) وزیراعلی سندھ نے رلیف فنڈ میں مزید پچاس کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات دے دیئے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو راشن فراہم کرنے کے متعلق مسلسل مشاورت اور میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد 100 فی نتائج اور شفافیت ہے تاکہ عوام کو بغیر پریشانی کے ریلیف دے سکیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کی جانب سے اضافی رقم دینے پر سید مراد علی شاہ کا مشکور ہوں رقم اضلاع کی آبادی کی بنیاد پر مختص کی جائے گی وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے کا مزید کہنا تھا کہ بجیٹ کا سب سے بڑا حصہ کراچی کے لئے رکھا گیا ہے اس سلسلے میں میرا ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور فنکشنل لیگ کے رہنماں سے بھی رابطہ ہوا ہے تمام پارلیمانی لیڈرز سے تعاون اور تجاویز مانگی ہیں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گھروں پر راشن کی فراہمی کے لئے بائیکیا کمپنی ، فوڈ پانڈا سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی آن بورڈ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں