پاکستان نے بھارت سے امدادی سامان جرمنی لے جانے والے 2 طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ فراہم کردیا

بوئنگ 777 اور 787 طیارے کا ایرانی ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ نہ ہونے پر سی اے اے کے ایئرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ایرانی ٹریفک کنٹرولر سے رابطے میں بھی مدد فراہم کی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 5 اپریل 2020 11:34

پاکستان نے بھارت سے امدادی سامان جرمنی لے جانے والے 2 طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ فراہم کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 اپریل2020ء) : پاکستان نے بھارت سے امدادی سامان جرمنی لے جانے 2طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ فراہم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے انتہائی بردباری اور فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے امدادی سامان جرمنی لے جانے والے 2 طیاروں کی رہنمائی کی ہے۔ ذرائع سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے کورونا متاثرین کے لیے امدادی سامان جرمنی لے جارہے تھے، بھارتی طیارے کراچی ریجن کی فضائی حدود سے گزر رہے تھے جن میں سے ایک بھارتی طیارہ ممبئی سے اور دوسرا نئی دہلی سے فرینکفرٹ جارہا تھا۔

سی اے اے کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا۔ خیال رہے کہ عام حالات میں کسی طیارے کو براہ راست روٹ فراہم نہیں کیے جاتا ہے تاہم پاکستان نے بھارت کی مدد کی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بوئنگ 777 اور 787 طیارے کا ایرانی ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ نہیں ہورہا تھا جس پر سی اے اے کے ایئرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ایک بار پھر مدد فراہم کی اور پاکستانی اے ٹی سی نے بھارتی طیاروں کا ایران کے اے ٹی سی سے لینڈ لائن پر رابطہ کرویا۔

دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیرصحت راجیس توپے نے کہا ہے کہ اگر حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل نہیں کرتے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری رہتا ہے، تو حکومت لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع پر مجبور ہو جائے گی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہفتے کے روز تک جنوبی ایشیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ بھارت جنوبی ایشیا میں اس بیماری سے شدت سے متاثرہ ایک ملک ہے، جہاں مجموعی طور پر 29 سو دو افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 68 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں