عاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان دیدی‘ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل

اتوار 5 اپریل 2020 12:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز میں اذان دے دی جس کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر اذان کی ویڈیو شیئر کی جس میں اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظر میں خانہ کعبہ، گنبد خضریٰ، قران کریم اور خدا کی قدرت شامل ہے۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی۔دوسری جانب عاطف اسلم نے کورونا لاک ڈائون کی موجودہ صورتحال کے باعث گھر میں مایوس ہوتے مداحوں کے لیے ان کی فرمائش پر ’تاجدارِ حرم‘ بھی پڑھی۔واضح رہے کہ عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھا گیا مشہور و معروف کلام ’تاجدارحرم‘ اور حمد باری تعالیٰ ’وہی خدا ہے‘ کی پذیرائی دنیا بھر میں ہوئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں