کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں کہیں نظر نہیں آرہیں،سید مصطفی کمال

پیر 6 اپریل 2020 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں کہیں نظر نہیں آرہیں، صحت کی مد میں ہر سال اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود آج یہ حالت ہے کہ وقت پڑنے پر نا تو ڈاکٹروں کے پاس حفاظتی لباس ہیں، نا ضروری سامان، نا جان بچانے والی ادویات اور نا ہی وینٹیلیٹرز۔

چین سے آئی ہوئی امدادی سامان کا بھی کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں پہنچی ہے۔ بجائے اس کے کہ اس سنگین جنگی صورتحال سے نبرد آزما ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتیں، حکومت انکو گرفتار کرکہ انکے خلاف مقدمات بنا رہی ہے، تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، چندے کے نام پر تنخواہیں کاٹ لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

افسوسناک امر یہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں رابطوں کا فقدان کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

کروڑوں روپے ٹائیگر فورس کی شرٹس بنانے میں خرچ کردیے گئے لیکن کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے مسیحاں کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، حکومتی بے حسی کے باعث ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کرونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں، کچھ اپنی جانوں سے چلے گئیاور اکثر کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی حکومتی ظلم اور نااہلی کی شدید مزمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو نا صرف فوری طور پر حفاظتی لباس، ساز و سامان، رہائش مہیا کی جائے بلکہ شہید ہوجانے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے اہل خانہ کی بہترین مالی معاونت کی جائے۔

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پی ایس پی ڈاکٹرز فورم کے عہدے داران سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پی ایس پی فانڈیشن کے تحت اپنی مدد آپ کے تحت ریلیف کا کام کر رہی ہے، الحمداللہ، ہم روزانہ ہزاروں خاندانوں کی عزت نفس مجروح کیئے بغیر راشن اور اشیائے ضرورت انکے گھروں کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں۔ مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ ہم فلاح کے کام کو مزید وسعت دے سکیں اور خلق خدا کی خدمت کر کے اللہ تعالی کو راضی کر سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں