کورونا ایمرجنسی ،غیر معیاری حفاظی لباس بنانے والی کمپنی سیل کر دی گئی

غیر معیاری حفاظتی لباس بنانے والوںکے خلاف کارروائی کی جائے گیِ، کمشنر کراچی

پیر 6 اپریل 2020 23:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) غیر معیاری حفاظی لباس بنانے والی کمپنی سیل کر دی گئی۔ پیر کو جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر کورونا سے بچائو کے لئے استعمال ہونے والاحفاظی لباس بنانے والی کمپنی کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ کمپنی ضلع غربی میں سب ڈویژن سائٹ میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

سیل کی جانے والی فیکٹری غیر معیار ی اور غیر محفوظ حفاظتی لباس بنارہی تھی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایسی تمام کمپنیاں جو پرسنل پروٹیکشن ا کیپومنٹس یا حٖٖفاظی لباس بنارہی ہیں، انہیں تنبیہ کی ہے کہ وہ غیر معیاری حفاظتی لباس بنانے سے گریز کریں ۔ جو کمپنیاں یہ تقاضے پورے نہیں کریں گی انہیں بند کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں