پائلٹوں کا انکار، عراق سے پاکستانیوں کو واپس لانے والی پرواز منسوخ

وبا کے حوالے سے 100 فی صد قانون پر عمل لازم ہے جو نہیں ہو رہا، جنرل سیکریٹری پالپا

منگل 7 اپریل 2020 12:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پی آئی اے کے پائلٹوں کے انکار کے باعث عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے جانے والی پرواز منسوخ ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی عراق سے پاکستانیوں کو واپس لانے والی پرواز پی کے 9814 منسوخ ہو گئی، پائلٹوں نے جانے سے انکار کر دیا، قومی ایئر لائن کے سی ای او کی جانب سے پائلٹوں کو یقین دہانی اور حفاظتی سوٹ کی فراہمی کے باوجود پالپا کے دبائو پر انھوں نے پرواز لے جانے سے انکار کر دیا۔

ادھر وطن واپسی کے لیے 161 پاکستانی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد میں جمع ہوئے ، جو پاکستان سے جانے والی پرواز کے منتظرہیں، تاہم اب وہ پائلٹوں کی تنظیم کے اختلافات کے باعث مزید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مالی مشکلات کا شکار پی آئی اے کی 2 ماہ کے لیے تنخواہ کٹوتی کے معاملے پر پائلٹس تنظیم کے اختلافات سامنے آئے ہیں، پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اپنی تنخواہ سے بھی 20 فی صد کٹوتی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد قومی ایئر لائن کی تمام انتظامیہ نے بھی تنخواہ کٹوتی کا اعلان کیا، دوسری طرف پالپا نے انتظامیہ کو تنخواہ کٹوتی کر کے پالپا فنڈ میں جمع کروانے سے متعلق خط لکھا تاہم انتظامیہ نے اسے نہیں مانا۔

پائلٹس کی تنظیم پالپا کے جنرل سیکریٹری نے اس سلسلے میں بتایاکہ جو قانون بنائے گئے ہیں ان پر عمل نہیں ہو رہا، وبا کے حوالے سے 100 فی صد قانون پر عمل لازم ہے، ہم اس وقت وبا کے خلاف لائن آف فائر میں ہیں، ہمارا موقف ہے حفاظتی قوانین پر عمل ہی نہیں کیا جا رہا، ہمیں اپنی ذمے داریوں سے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں