کراچی ،کورونا کیخلاف ایک اور فرنٹ لائن ہیرو جان کی بازی ہار گیا

ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا سے لڑتے لڑتے خود شکار ہوئے اور دنیا سے چلے گئے، وزیر اعلیٰ سندھ کا انتقال پر افسوس کااظہار

منگل 7 اپریل 2020 13:47

کراچی ،کورونا کیخلاف ایک اور فرنٹ لائن ہیرو جان کی بازی ہار گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) کراچی میں کورونا کے خلاف ایک اور فرنٹ لائن ہیرو جان کی بازی ہارگیا۔ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا سے لڑتے لڑتے خود شکار ہوئے اور دنیا سے چلے گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹرعبدالقادر سومرو کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر دفاع کی فرنٹ لائن ہیں۔مراد علی شاہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اپنے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ وائرس سے لڑنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں