اقراء اور یاسر نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کیلئے سوٹس کی سلائی شروع کردی

بے شمار اداکاراؤں سمیت قومی کھلاڑیوں نے مزدوروں اور غریب طبقے کیلئے راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے

بدھ 8 اپریل 2020 10:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس تیار کرلیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر متعدد معروف شخصیات اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار جوڑے اقرا اور یاسر حسین نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس کیا ہے۔بے شمار اداکاراؤں سمیت قومی کھلاڑیوں کی جانب سے مزدوروں اور غریب طبقہ افراد کی مدد کرنے کے لیے انہیں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں