کراچی کے ساحل سے دھماکہ خیر مواد سے بھرا ہوا جنگی میزائل برآمد

بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کو خالی کرا کے میزائل کو اپنی تحویل میں لے لیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 8 اپریل 2020 14:05

کراچی کے ساحل سے دھماکہ خیر مواد سے بھرا ہوا جنگی میزائل برآمد
کراچی ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 8 اپریل 2020ء ) کراچی کے ساحل سے دھماکہ خیر مواد سے بھرا ہوا جنگی میزائل برآمد کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق کراچی کے سی ویو پر جنگی میزائل برآمد ہوا ہے۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل سکوارڈ نے علاقے کو خالی کرا لیا ہے۔ کسی بھی ناگہانی واقعے سے بچنے کیلئے علاقے میں موجود رہائشی عمارت کو بھی خالی کرنے کا کہا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جنگی میزائل تیرتا ہوا کراچی کے ساحل پر پہنچا۔

واقعے کا علم ہونے پر انتظامیہ نے سیکیورٹی پر مامور حکام کو اطلاع دی،بم ڈسپوزل سکواڈ نے جنگی میزائل کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میزائل میں بھاری دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔ سیکیورٹی کے اداروں کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کہا گیا ہے کہ معاملے کے تمام پہلوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی کے ساحل سے دیگر اشیاء برآمد ہوتی رہتی ہیں تاہم جنگی میزائل کا برآمد ہونا غیر معمولی واقعہ ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے ساحل کو صاف رکھنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر ہمارا ہے، یہ سمندر ہمارا ہے، یہ پانی ہمارا ہے، کراچی والے ساحل پر گندگی نہ پھیلائیں۔کراچی والوں سے اپیل کی ہے کہ شہر وہ قائد کو صاف رکھنے میں حکومت کی مدد کریں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ کیماڑی کے ساحل اور جیٹی کی صفائی شروع کردی گئی ہے، شہری اسے صاف رکھنے میں ان کی مدد کریں۔انہوں نے صفائی سے پہلے کی کیماڑی کی تصویریں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ شہری سیر و تفریح کی غرض سے کیماڑی آتے ہیں ، کشتیوں میں سفر کرتے ہیں، درخواست ہے کہ ساحلی مقامات پر گندگی نہ پھیلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں