سابق وفاقی وزراء حامدسعید کاظمی اورحاجی محمد حنیف طیب کاپاکستان میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعدادپرتشویش کا اظہار

بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ناکافی حکومتی اقدامات کا ثبوت ہے،دونوں رہنمائوں کا بیان

بدھ 8 اپریل 2020 19:32

سابق وفاقی وزراء حامدسعید کاظمی اورحاجی محمد حنیف طیب کاپاکستان میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعدادپرتشویش کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامدسعید کاظمی اورپارٹی صدرسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادپرتشویش کا اظہارکیا ہے۔رہنماؤںنے کہاکہ بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ناکافی حکومتی اقدامات کا ثبوت ہے۔

چائنا سے منگوائے گئے تشخیصی آلات کئی روزگزرجانے کے باوجودمتعلقہ اداروں کے حوالے نہ کئے جانا سرکاری اہلکاروں کی روایتی سستی کا نتیجہ ہے۔رہنماؤںنے کہاکہ ملک کے نامورسائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمن کی ماہرانہ تجاویز ابھی تک حکمرانوں کی نگاہ ِکرام کی منتظر ہے ۔جس میں سب سے اہم ٹیسٹوں کی تعدادمیں کئی گنا ہ اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہاکہ لاک ڈاؤن اور ہسپتالوں کی بندش اس عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے کافی نہیں ہے،یقینی حفاظتی اقدامات کے ساتھ محدودسماجی اور کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی جانی چاہیے،کیوں کہ سرکاری وسائل سے ملک کی کروڑوں،غریب آبادی کوگھروں میں ضروریات زندگی پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔

رہنماؤں نے کہاکہ اتنے لوگ کورونا کی وجہ سے جان سے نہیں گئے ،جتنے ہسپتال بندہونے اور علاج کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے،یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔رہنماؤں نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر سیاسی،سماجی اور دینی اداروں کو اعتمادمیں لیا جائے اور ان کا تعاون حاصل کرکے اس وباء پر قابوپانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں