ایمریٹس اسکائی وارڈز نے ممبران کے لئے ریوارڈ مائلز کے لئے سہولت کا اعلان کردیا

بدھ 8 اپریل 2020 20:01

ایمریٹس اسکائی وارڈز نے ممبران کے لئے ریوارڈ مائلز کے لئے سہولت کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایئرلائن کے لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز اپنے 27 ملین سے زائد ممبران کو نرم پالیسیوں، لچک میں اضافے بشمول توسیع کے اضافے سے انکی ضروریات پوری کرنے کے لئے بھرپور انداز سے تعاون کررہا ہے۔ اس سہولت کا مقصد یہ ہے کہ اس عالمگیر وبا کے دوران اپنے ممبران کی یقین دہانی ہو ۔

ایمریٹس اسکائی وارڈز سلور، گولڈ اور پلاٹینیئم ممبران یکم مارچ 2021 کی تاریخ سے قبل ٹیئر ریویو کے ساتھ اپنا موجودہ اسٹیٹس محض 80 فیصد معمول کی سفری ضروریات کے ساتھ برقرار رکھیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ سلور ممبرز کو محض 20 ہزار ٹیئر مائلز، گولڈ ممبرز کو 40 ہزار مائلز اور پلیٹینیئم ممبرز کو 120 ہزار مائلز جمع کرکے اپنا اسٹیٹس قائم رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

(جاری ہے)

ایمریٹس اسکائی وارڈز سلور، گولڈ اور پلاٹینیئم ممبراز جو مارچ اور ستمبر 2020 کے درمیان اسٹیٹس ریویو میں اپنے موجودہ ٹیئر کو برقرار رکھنے سے قاصر ہیں، انکے اسٹیٹس میں خودکار طور پر 31 جنوری 2020 تک توسیع کردی جائے گی ۔ ایسے ممبرز جن کے اسکائی وارڈز مائلز کی میعاد ختم ہونے والی ہے، انہیں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ لائلٹی پروگرام کی میعاد 31 دسمبر 2020 تک بڑھ گئی ہے۔

اسکائی وارڈز مائلز کو وسیع اقسام کے ریوارڈز بشمول ایمریٹس اور پارٹنر ایئرلائنز پر فلائٹ ٹکٹس، فلائٹ اپ گریڈز، ہوٹل میں قیام اور دیگر اہم پروگرامات میں شرکت کے لئے پیشگی 11 ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اپریل میں ممبران اپنے اسکائی وارڈز مائلز استعمال کرکے مارچ 2021 کے لئے بھی اپنے ایمریٹس فلائٹ ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر نجیب بن خضر نے کہا، "ایمریٹس اسکائی وارڈز دنیا بھر میں سامنے آنے والی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہا ہے اور ہم اپنے ممبرز کے ساتھ ہر مرحلے پر موجود ہیں۔ ہم اپنے ممبرز کی اپنا اسٹیٹس برقرار رکھنے یا انکے مائلز کی میعاد سے متعلق بے چینی کو سمجھتے ہیں۔ ہم نے انکی یقین دہانی کے لئے اس عالمی بحران کے دوران اپنی پالیسیاں نرم کردی ہیں۔

انہیں بس اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ نرم پالیسیوں کی تبدیلیاں اور اسکی تفصیلات ایمریٹس ڈاٹ کام کے سیکشن مائی اکاؤنٹ میں ہمارے ممبرز پر فوری ظاہر نہیں ہوں گی اور ہم تمام ایئرلائنز کے لئے اس غیریقینی وقت کے دوران اس معاملے کو سمجھنے اور تحمل کی استدعا کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہم تمام متاثرہ شہروں کے لوگوں سے التجا کرتے ہیں وہ گھروں میں رہیں تاکہ وہ حفاظت سے رہیں۔

گھروں میں رہنے اور وہیں سے دفتری امور سرانجام دینے کے ساتھ ممبران ایمریٹس اسکائی وارڈز کے کو برانڈڈ کریڈٹ کارڈز کو روزمرہ آن لائن خریداری میں استعمال کرکے اسکائی وارڈز مائلز حاصل کرسکتے ہیں اور مستقبل کی فلائٹ ریوارڈز کے لئے ان مائلز کو جمع کرسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے ایمریٹس کی ایپلی کیشن اور اسکی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں