گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس عبداللہ کی ملاقات

ایوریج بلوں کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ کی مشکلات ، بلوں کی ادائیگی میں سہولت،بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 8 اپریل 2020 22:11

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس عبداللہ کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس عبداللہ نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایوریج بلوں کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ کی مشکلات ، بلوں کی ادائیگی میں سہولت ،بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کے الیکٹرک کی جانب سے ایوریج بلنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوریج بلنگ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سخت نا انصافی کے مترادف ہے و فاقی حکومت کسی صورت میں یہ نا انصافی نہیں ہونے دے گی۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس عبداللہ نے گورنرسندھ کو یقین دہانی کرائی کہ کے الیکٹرک ایوریج بلنگ نہیں کرے گی،اپریل کے مہینہ میں میٹر ریڈنگ کی جائے گی جس کی بنیاد پر صارفین اپنا بل ادا کریں گے اس دوران جن صارفین کو ایوریج بل ملے ہیں ان کی مرضی ہے کہ وہ بل ادا کریں یا نہ کریںجو ایوریج بل ادا نہیں کریں گے ان کے خلاف کے الیکٹرک کوئی کارروائی یا جرمانہ نہیں کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں