احساس پروگرام میں بھیجے جانے والے پیغامات پر موبائل کمپنیاں کٹوتی کررہی ہیں،سید ناصر حسین شاہ
بدھ 8 اپریل 2020 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے آج جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں پہلا کورونا پازیٹو کیس 26فروری کو رپورٹ ہوا متعدد ہفتوں میں پاکستان بھر میں کوروناوائرس کیشکار مریضوں کی تعداد متعدد ہزارہوگئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کوروناپازیٹو کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔ اگر لاک ڈائون پر سختی سے عمل در آمد ہوگا تب ہی اس وبا سے چھٹکارا ممکن ہے۔ اس وبا کی وجہ سے تلخ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں اور اگر عوام نے لا پر واہی کا مظاہرہ کیا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مسائل پیدا ہونے سے پہلے لاک ڈائون پر عمل کریں اور بلا وجہ گھومتے ہوئے نظر نہ آئیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات ، جنگلات ، مذہبی اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خدشہ ہے کہ تین روز میں کوروناوائرس کیشکار مریضوں کی تعداد ہزار وں تک پہنچ جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صورتحال کتنی سنگین اور پریشان کن ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ ان کو اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے صورتحال کا اداراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کے لاک ڈاؤن پر موثر عملدرآمد کرنا ہوگا۔اور خود کو بچاتے ہوئے دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہوگا۔ ایک مہذب شہری کا فریضہ ادا کریں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔اور لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہری حکومت کا ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں دو سو ستر کورونا مریض صحیتاب ہوچکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 11 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یہ لاک ڈاؤن اور خود کو آئسولیشن میں رکھنے سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے لوگ اپنے گھروں پر رہیں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبو ت دیں۔انہوں نے بتایا کہ تین روز میں ملک میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ اور یہ خطرناک اور تشویشناک اعدادوشمار ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہا کہ لاک ڈائون کیکچھ مثبت اثرات بھی سامنیآئے۔ شہریوں نے بھی حکومتی فیصلوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اس وبا پر قابو پانے کے لئے سب لوگ اپنا کردار ادا کریں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ شہر کی مختلف جگہوں پر دس ٹینکر فی الحال کھڑے کر دئے گئے ہیں اور ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی تاکہ شہریوں کو مزید سہولت فراہم ہو سکے اورمختلف جگہوں پر جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ہیں ان کو بھی ہاتھ دھونے کی ضرورت پڑتی تھی ان کے لئے دس ٹینکر شہر کے مختلف جگہوں پر کھڑے کر دئے گئے ہیں اور صورتحا ل کو دیکھتے ہوئے مزید ٹینکرز بھی کھڑے کر دئے جائیں گے اور واش بیسن ، صابن اور سینیٹائزرز بھی فراہم کر دئے گئے ہیں۔#متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت