وزیراعلی سندھ کی وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت

بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں کو قریبی ہوٹل میں آئسولیشن میں رکھا جانا چاہیے، مراد علی شاہ

جمعرات 9 اپریل 2020 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے تجویز پیش کی کہ بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں کو قریبی ہوٹل میں آئسولیشن میں رکھا جانا چاہیے۔ کورنٹائین کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے مگر اس کے باوجود صوبائی حکومت وفاق کی مدد کرے گی۔ وزیراعلی سندھ نے وفاقی حکومت کو پوسٹ لاک ڈان کے عرصے کیلئے ایس او پی جاری کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا نیا نظم و ضبط بنانا ہوگا بصورت دیگر معاملات قابو سے باہر ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں