پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے سرویلینس سسٹم پائلٹ ورژن متعار ف کرادیا

بدھ 8 اپریل 2020 22:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ نے کامیابی کے ساتھ سرویلینس سسٹم پائلٹ ورژن متعار ف کرادیا ہے۔ بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے مطابق سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی شراکت سے مارچ کے آخری ہفتے میں اس سسٹم کو کامیابی کے ساتھ چلایا گیا۔

(جاری ہے)

اس عمل کے دوران سرویلینس سسٹم کے پائلٹ ورژن کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے موجودہ ٹریڈنگ نظام کے ساتھ مربوط کردیا گیا جس کے نتیجے میںپاکستان اسٹاک ایکس چینج کی سرویلینس صلاحیتوں میںمزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ نومبر 2019میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور چین کی شینزن اسٹاک ایکسچینج کے درمیان ٹریڈنگ اور سرویلینس سسٹم کے لئے معاہدہ ہوا تھاجس کے بعد پی ایس ایکس تکنیکی اور آپریشنل سسٹم کو مزید متحرک کرکے دنیاکے دیگر اسٹاک مارکیٹس کے مد مقابل ہوگا۔ اس نئے سرویلینس سسٹم پائلٹ پروجیکٹ کو اسٹاک مارکیٹ کے سرویلینس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رسائی فراہم کرنے کے بعد تیار کیا گیا جس میں ٹریڈنگ کو ریئل ٹائم کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں