ایمریٹس اسکائی وارڈز ممبران کو اضافی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایئرلائن کے لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز نے اپنے 27 ملین سے زائد ممبران کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں کو زیادہ سہل بنا رہا ہے اور ان میں اس نوعیت کی تبدیلیاں کر رہا ہے جو اس موجودہ صورتحال میں ممبران کو اعتماد فراہم کرنے کیلئے ضروری ہیں

جمعرات 9 اپریل 2020 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایئرلائن کے لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز نے اپنے 27 ملین سے زائد ممبران کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں کو زیادہ سہل بنا رہا ہے اور ان میں اس نوعیت کی تبدیلیاں کر رہا ہے جو اس موجودہ صورتحال میں ممبران کو اعتماد فراہم کرنے کیلئے ضروری ہیں ایمریٹس اسکائی وارڈز کے سلور، گولڈ اور پلاٹینیئم ممبران یکم مارچ 2021 کی تاریخ سے قبل کے ٹیئر ریویو دیٹا کی بنیاد پر اپنا موجودہ اسٹیٹس معمول کے سفر کا 80 فیصد مکمل کر کے بھی برقرار رکھیں گے۔

۔ اس کا مطلب ہے کہ سلور ممبرز کو محض 20 ہزار ٹیئر مائلز، گولڈ ممبرز کو 40 ہزار مائلز اور پلیٹینیئم ممبرز کو 120 ہزار مائلز جمع کرکے اپنا اسٹیٹس قائم رکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایمریٹس اسکائی وارڈز سلور، گولڈ اور پلاٹینیئم ممبرز جو مارچ اور ستمبر 2020 کے درمیان ہونے والے اسٹیٹس ریویو میں اپنے موجودہ ٹیئر کو برقرار رنہیں رکھ پائیں گے، انکے اسٹیٹس میں خودکار طور پر 31 جنوری 2020 تک توسیع کردی جائے گی ۔

ایسے ممبرز جن کے اسکائی وارڈز مائلز کی میعاد ختم ہونے والی ہے، انہیں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ لائلٹی پروگرام کی میعاد 31 دسمبر 2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔ اسکائی وارڈز مائلز پر وسیع ریوارڈز بشمول ایمریٹس اور پارٹنر ایئرلائنز کے فلائٹ ٹکٹس، فلائٹ اپ گریڈز، ہوٹل میں قیام اور دیگر اہم پروگرام کو آئندہ 11 ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مثال کے طور پر اپریل میں ممبران اپنے اسکائی وارڈز مائلز استعمال کرکے مارچ 2021 کے لئے بھی ایمریٹس کی پرواز کا ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر نجیب بن خضر نے کہا، "ایمریٹس اسکائی وارڈز دنیا بھر میں سامنے آنے والی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہا ہے اور ہم اپنے ممبرز کے ساتھ ہر مرحلے پر موجود ہیں۔

ہم اپنے ممبرز کی اپنا اسٹیٹس برقرار رکھنے یا انکے مائلز کی میعاد سے متعلق بے چینی کو سمجھتے ہیں۔ ہم نے انکی یقین دہانی کے لئے اس عالمی بحران کے دوران اپنی پالیسیاں نرم کردی ہیں۔ انہیں بس اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ نرم پالیسیوں کی تبدیلیاں اور اسکی تفصیلات ایمریٹس ڈاٹ کام کے سیکشن مائی اکاونٹ میں ہمارے ممبرز پر فوری ظاہر نہیں ہوں گی اور ہم تمام ایئرلائنز کے لئے اس غیریقینی وقت کے دوران اس معاملے کو سمجھنے اور تحمل کی استدعا کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں