ای سی سی نے کراچی پورٹ پر فری ٹائم میں دس دنوں کی توسیع کی منظوری دیدی

اطلاق لاک ڈائون پیریڈ میں ہینڈل کئے جانے والے کارگو پر ہی ہوگا، وفاقی وزیر بحری امور

جمعرات 9 اپریل 2020 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ ای سی سی نے کراچی پورٹ پر فری ٹائم میں دس دنوں کی توسیع کی منظوری دیدی ہے،لیکن اس کا اطلاق لاک ڈائون پیریڈ میں ہینڈل کئے جانے والے کارگو پر ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت بحری امور سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ یہ قدم تاجر برادری کی سہولت کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ تاخیرکے باعث ان کا نقصان نہ ہو۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کرونا اور لاک ڈائون میں بندرگاہوں پر جہازوں کی آمد اور سامان کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی ہے اور تینوں بندرگاہیںچوبیس گھنٹوں کی بنیاد پر آپریشنل ہیں اور سامان تجارت کی ترسیل بلا تعطیل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں