سندھ حکومت کا کل جمعہ کے روز چند گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

شہریوں کو کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی: محکمہ داخلہ سندھ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 9 اپریل 2020 22:44

سندھ حکومت کا کل جمعہ کے روز چند گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2020ء) سندھ حکومت کا کل جمعہ کے روز چند گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان، سندھ حکومت نے کل جمعہ کے روز دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جمعہ کو 12 سے ساڑھے3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

صرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آیا جاسکے گا اور کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے بھی نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جناب سندھ حکومت نے21 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت 14 اپریل کے بعد مزید لاک ڈاؤن جاری رکھنا چاہتی ہے، لاک ڈاؤن بڑھانے کی حتمی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت 14اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ایک ہفتے مزید بڑھانا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ تمام صوبوں میں یکساں اقدامات ہوں۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔

اگر فیکٹریوں کو کھولا گیا تو کم سے کم ملازمین کے ساتھ کام کیا جائے۔ صنعتوں اور فیکٹریوں کے حوالے سے بھی ایس او پیز بنائے جارہے ہیں۔ بزنس کمیونٹی کی جانب سے دباؤ ہے۔ چھوٹے تاجروں کی جانب سے سپورٹ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اچانک بندشیں ختم نہیں کریں گے بتدریج کھولیں گے۔ شاپنگ سینٹر فی الحال نہیں کھول رہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو کام کرنے کی اجازت دینے سے وباء پھیلنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں