وزارتِ ہوابازی نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں موجود ہر مسافر کے خاندان کے 5افراد کو کراچی آنے کیلئے ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا

کراچی آنے والے ان افراد کو آئیرپورٹ کے ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، تمام مسافروں کے اہلِ خانہ کو ترجیحی بنیادوں پر انشورنس کی رقم ادا کی جائے گی: وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 23 مئی 2020 00:23

وزارتِ ہوابازی نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں موجود ہر مسافر کے خاندان کے 5افراد کو کراچی آنے کیلئے ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2020ء) وزارتِ ہوابازی نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں موجود ہر شخص کے خاندان کے 5افراد کو کراچی آنے کیلئے ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جو طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے اس میں موجود ہر مسافر کے خاندان کے 5افراد کو کراچی آنے کیلئے ٹکٹ دیے جائیں گے، کراچی آنے والے ان افراد کو آئیرپورٹ کے ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، تمام مسافروں کے اہلِ خانہ کو ترجیحی بنیادوں پر انشورنس کی رقم ادا کی جائے گی۔

وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان کل کراچی جائیں گے اور حادثے سے متعلق اجلاس میں شامل ہوں گے جس میں حادثے کی وجوہات اور ذامہ داران کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ غلام سرور خان حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گے، وہ جائے حادثہ کا دورا بھی کریں گے اور جن لوگوں کے گھروں کو حادثے میں نقصان پہنچا ہے ان سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وفاقی وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان نے کراچی میں پی آئی اے کے گرنے والے طیارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے وقت تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوا جس میں 90سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 8کریو کے ارکان بھی شامل ہیں۔ وزیرہوابازی نے کہا کہ حادثے کی ٹحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس حادثے پر بہت افسوس ہے اور انکی ہمدردیاں شہید ہونے والے مسافروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیرِ ہوابازی نے مزید کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم تین گھٹے کے اندر ساری صورتحال واضح کردی گی اور تمام معلومات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقع پر میں انتہائی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ 

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں