طیارے کے حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کی مکمل فہرست جاری

ہفتہ 23 مئی 2020 18:22

طیارے کے حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کی مکمل فہرست جاری
کراچی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کی مکمل فہرست جاری کردی گئی ،کل 98 مسافروں اور کریو شامل تھے جن میں 91 مسافر اور 7 کریو کے ارکان شامل ہیں۔دارالصحت ہسپتال اور سی ایم ایچ میں ایک ایک زخمی مسافر داخل ہے ۔

(جاری ہے)

سول اسپتال میں 31 جبکہ جناح پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل سنٹر میں 66 میتیں موجود ہیں ،سول ہسپتال میں موجود میتیوں میں 6 خواتین، 25 مرد، ناقابل شناخت شدہ 28، قابل شناخت کی تعداد 3 ہے ۔

سول ہسپتال میں 31 میتوں کا پوسٹ مارٹم ہوا جبکہ تمام کے ڈی این اے سیمپلزلیے گئے ، جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سنٹر میں موجود میتوں میں 20خواتین،43 مرد اور3 بچی شامل ہیں ، یہاںناقابل شناخت میتوں کی تعداد 50 جبکہ قابل شناخت 16 ہیں،66 افراد کا پوسٹمارٹم ہوا جبکہ تمام کے ڈی این اے سیمپلزلیے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں