پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی سول اسپتال آمد،طیارہ حادثہ میں جھلس کر زخمی ہونے والی بچیوں کی عیادت

پیر 25 مئی 2020 20:25

․ کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماء و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سول اسپتال کے بزنس وارڈ میں طیارہ حادثہ میں جھلس کر زخمی ہونے والی بچیوں کی عیادت کی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی اقلیتی ایم این اے جئہ پرکاش اکرانی اورایڈووکیٹ بھگوانس بھی بھی موجود تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تین ہماری بیٹیاں ماعدہ، عزیزاں،ماہیرا غریب گھریلو ملازمہ ہیں، ورثاء بچیوں کا کہیں سے بھی علاج کروانا چاہیں ہم کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ المناک داستانیں چھوڑ گیا ہے،طیارہ حادثہ کی تحقیقات شفاف ہوگی اور منظرعام پر لائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ پہلے کبھی کسی کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرنہیں لائی گئی، اس حکومت میں چینی کمیشن کی رپورٹ بھی آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزرائسے کہوں گا نکلیں باہر عوام میں آئیں، احتیاطی تدابیر اپنائیں عوام کے مسائل حل کرائیں۔ حلیم عادل شیخ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کے وزراء میں سے کوئی بھی وزیر ان بچیوں کی عیادت تک کے لئے نہیں آیا،سندھ کو بھی ان کو معاوضہ دینا چاہیے اور مدد بھی کرنی چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں