وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کی طیارہ حادثہ کے شہداء کے لواحقین کے گھروں پر آمد

پیر 25 مئی 2020 22:10

کراچی۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب طیارہ حادثہ کے شہداء کے لواحقین کے گھروں پر گئے اورتعزیت کا اظہار کیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اور مشیر نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی اور بلند درجات کی دعا بھی کی۔

اس موقع پر لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ المناک حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت اس مشکل گھڑی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ رب کریم سے دعا ہے کہ وہ آپکو صبر عطا کرے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ڈی این اے کا پراسس مکمل ہونے کے بعد میتیں ورثاء کے سپرد کر دی جائینگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں