سندھ،دس سال سے کم عمر کے 800 سے زائد بچوں میں وائرس کی تشخیص

بڑا اضافہ بتاتا ہے کہ ہم نے کتنی لاپرواہی کی ہے اور بدقسمتی سے وائرس اپنے ساتھ گھر لے آئے ہیں، مرتضیٰ وہاب

بدھ 27 مئی 2020 17:02

سندھ،دس سال سے کم عمر کے 800 سے زائد بچوں میں وائرس کی تشخیص
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سندھ حکومت کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ صوبے میں اب تک دس سال سے کم عمر کے 882 سے بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ بڑا اضافہ بتاتا ہے کہ ہم نے کتنی لاپرواہی کی ہے اور بدقسمتی سے وائرس اپنے ساتھ گھر لے آئے ہیں،اب بھی احتیاط کرنے کا موقع ہے۔ کیا ہم خریداری اور میل جول مؤخر نہیں کر سکتی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں