سوختہ لاشوں کی تشخیص کا عمل آئندہ 6 سے 7 دنوں میں مکمل ہوجائے گا،آئی سی سی بی ایس

جمعہ 29 مئی 2020 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی کے ترجمان نے جمعہ کو کہا ہے کہ ہوائی حادثے کا شکارمسافروں کی سوختہ لاشوں کی تشخیص کا انتہائی پیچیدہ عمل سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی کے تحت آئندہ چھ سے سات دنوں میں مکمل ہوجائے گا جبکہ سولہ(16)ڈی این اے رپورٹس محکمہء پولیس سندھ کو ارسال کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس چوبیس گھنٹی(24/7) جاری رہنے والے آپریشن میں بیس سائینسدان اور رضا کار شامل ہیں۔ ایس ایف ڈی ایل کی تیارکردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک ایس ایف ڈی ایل کوحادثے کا شکار مسافروں کے لواحقین کی(67)نمونے موصول ہوئے ہیں جبکہ پولیس سے مرنے والوں کی(69)نمومے موصول ہوئے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت اس جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا قیام عمل میں آیا تھا، یہ سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی اور پاکستان میں دوسری فرانزک لیبارٹری ہے جسے جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ میں قائم کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں