طبی عملہ کے ساتھ بد تمیزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،افتخار شالوانی

ڈپٹی کمشنرزہسپتالوں میں امن و امان کو یقینی بنائیں، کمشنر کراچی کی ہدایت

منگل 2 جون 2020 00:30

کراچی۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مختلف ہسپتالوں میں طبی عملہ کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتالوں میں امن و امان کو یقینی بنانے اور ڈاکٹرز اور طبی عملہ کے ساتھ بدتمیزی کے کسی بھی قسم کے واقعہ کی روک تھام کے لئے ضرور ی اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ طبی عملہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کریں۔ کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں میں امن و امان خراب کر نے اور طبی عملہ کے فرائض میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، طبی عملہ کو تحفظ فراہم کر نے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے موئثر اقدمات کر لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں امن و امان خراب کرنے یا طبی عملہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں