روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

دونوں اداکاراوں کی طبیعت چند دنوں سے خراب تھی،اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ متوقع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 2 جون 2020 11:05

روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون 2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس سے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اداکار بھی بڑی تعداد میں متاثر ہونے لگے ہیں۔ٹی وی کی ڈور سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اداکاراوں کی طبیعت چند دنوں سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کرلی۔سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے بھی جلد ٹیسٹ متوقع ہیں۔اس سے قبل معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔اداکارہ ندا یاسر کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں غلط دعوے کیے جا رہے تھے اور بتایا جا رہا تھا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر میں کورونا کی علامات شدید ہونے پر ان کی صحت خراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

اپنی صحت سے متعلق افواہیں پھیلنے کے بعد ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ کی صحت ٹھیک ہے جبکہ وہ گھر پر ہی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کے شکر اور مداحوں کی دعا سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ گھر میں ہی ہیں اور ان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

گذشتہ چند دن سے اداکارہ ندا یاسر کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیل گئیں جس کے بعد اب میزبان نے ان افواہوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کردی۔ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ اہل خانہ کے ساتھ گھر پر ہیں۔علاوہ ازیں کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوید رضا میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں