چین میں پھنسے طلبا کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا خصوی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

جمعرات 4 جون 2020 00:05

کراچی۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے نے خصوصی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8872 ووہان سے اسلام آباد کے لئے 5 جون کو روانہ ہوگی ۔ پرواز میں300 طلبا کو واپس لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ِ پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے نے طلبا کے لئے سابقہ پرواز پر جوخصوصی رعایتی کرایہ متعارف کروایا تھا اس پرواز میں بھی طلبا اسی قیمت پر سفر کر سکیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پرواز ووہان سے دوپہر 3 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی جو اسلام آباد مقامی وقت کے مطابق 7 بجے پہنچے گی ۔ طلباگزشتہ 5 مہینوں سے ووہان میں کورونا کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں