انٹر بورڈ نے ایک تہائی عملے کے ساتھ کام شروع کردیا،پبلک ڈیلنگ پر پابندی، طلبا آگاہی کے لئے بورڈ کے ویب سائٹ چیک کیا کریں، اعلامیہ

جمعرات 4 جون 2020 00:05

کراچی۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے حکومت سندھ کے احکامات کے مطابق یکم جون سے ضروری کام سرانجام دینے کے لئے ایک تہائی عملے کے ساتھ کام شروع کردیا ہے ۔ بدھ کو بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ کام یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے لیٹر کے تحت شروع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کے احکامات کے تحت پبلک ڈیلنگ مکمل طور پر بند ہے اس لئے طلبا و طالبات سمیت کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو انٹربورڈ کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ سالانہ امتحانات برائے 2020 کے حوالے سے سندھ حکومت کے حتمی نوٹیفکیشن اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔طلبا و طالبات کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس حوالے سے بروقت آگاہی کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk بورڈ کے آفیشل فیس بک ایڈریس https://www.facebook.com/BIEKarachi کا وزٹ کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں