سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ایس بی سی او 1979میں ترمیم ،کراچی بلڈنگ اینڈٹائون پلاننگ ریگولیشن ترمیم 2020کانام تجویز

جمعرات 4 جون 2020 00:25

کراچی۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںبلڈنگ پلان کی منظوری کے سلسلے میں عوامی سہولت کے پیش نظر ایس بی سی او 1979میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت بلڈنگ پلانزکوصرف 30دن میں منظوری دی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں ادارے کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرChief Executive/SBCA 2020/02 karachi dt.02-06-2020کے مطابق یہ ترمیم بلڈنگ اینڈریگولیشن کے چیپٹرنمبر3پرمٹ اینڈپروسیجر کے ضمن میں کی گئی جو فوری نافذالعمل ہوگی جسے کراچی بلڈنگ اینڈٹائون پلاننگ ریگولیشن ترمیم 2020کانام دیاگیاہے ۔

KB & TP2020،چیپٹر3 کی شق نمبر3-2.6.1(A) میں اس ترمیم کامقصد تعمیراتی پلان کی منظوری کیلئے مدت کو کم کرکے محض 30 دن کردیاگیاہے جو اس سے قبل 60 دن تھی ۔ مذکورہ ترمیم کااطلاق بلڈنگ پلانز کی کیٹگری 2، 3 اور 4 کے مطابق نئے جمع کروائے جانے والے بلڈنگ پلان کیسزبشمول پہلے سے وصول کردہ داخل دفتر کیسیزپرگا ۔مذکورہ ترمیم کے حوالے سے ایس بی سی اے کے اس اقدام سے شہریوں کو کم وقت میں تعمیراتی بلڈنگ پلان کی اجازت کا حصول ممکن ہوگا جس سے جلدتکمیل کاعمل اور تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں