سندھ حکومت نے کورونا کے لئے فری ہوم ٹیسٹ سروس شروع کر دی

ٹیم کا رسپانس ٹائم 24 سے 48 گھنٹے ہوگا، جو گھر کی دہلیزپر مریض کا ٹیسٹ کرے گی

جمعرات 4 جون 2020 12:36

سندھ حکومت نے کورونا کے لئے فری ہوم ٹیسٹ سروس شروع کر دی
کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین4 مئی 2020ء ) سندھ حکومت نے کورونا کے لئے فری ہوم ٹیسٹ سروس شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گھروں میں بیمار افراد کیلئے فری کورونا ٹیسٹ سروس شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگر کسی بھی شہری کو کورونا علامات ظاہر ہوں تو وہ لینڈ لائن سے ہیلپ لائن 9123 پر رابطہ کرکے گھر بیٹے ٹیسٹ کرا سکتا ہے۔ شہری موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے 912311111021 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

بیمار شخص کو بس اپنا پتہ اور رابطہ نمبر فراہم کرنا ہو گا جس کے بعد ٹیم مریض کے گھر ٹیسٹ لینے پہنچ جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم کا رسپانس ٹائم 24 سے 48 گھنٹے ہوگا۔ دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں کیسز 32 ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چین سے زیادہ ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 84 ہزار 921 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد وائرس زدہ افراد کی کل تعداد کورونا کے ابتدائی مرکز چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت کورونا کے متاثرین کی تعداد 83 ہزار 22 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کا صرف ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی گنتی بھی 1700 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ 

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں