بلاول بھٹو زرداری کا نعمت اللہ ناریجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 4 جون 2020 16:25

بلاول بھٹو زرداری کا نعمت اللہ ناریجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یونین کونسل گڑھی خدا بخش کے صدر نعمت اللہ ناریجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم نعمت اللہ ناریجو ثابت قدم جیالے اور اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔مرحوم نعمت اللہ ناریجو کی پارٹی کے لیئے خدمات قیادت و کارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گی۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم نعمت اللہ ناریجو کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں