آغا سراج درانی کے قریبی رشتہ دار قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے

آغا اشتیاق خان پٹھان کی گولیوں سے چھلنی لاش کار سے ملی،اسپیکر سندھ اسمبلی نے نوٹس لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 جون 2020 16:46

آغا سراج درانی کے قریبی رشتہ دار قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون 2020ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے رشتہ دار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کے رشتہ دار کو شکارپور ضلع گڑھی یاسین میں گولی مار کر دیا گیا۔ سابق آبپاشی انجینئر اور زمیندار آغا اشتیاق خان پٹھان کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کی کار سے ملی ہے۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر گڑھی یاسین تالوکا اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق آغا اشتیاق خان پٹھان کو گردن پر گولی لگی تھی۔شکارپور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرپرسن آغا مسیح الدین درانی نے اسپتال پہنچتے ہوئے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آغا اشتیاق پٹھان اپنے فارم پر جارہے تھے کہ اس پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

تاحال قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔آغا اشتیاق خان پٹھان کے بیٹے صفوان نے بتایا کہ ان کا کنبہ سکھر میں رہتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ایسے کوئی دشمن نہیں ہیں جن پر شک کیا جا سکے۔ڈی ایس پی عطا محمد عباسی نے بتایا کہ گاڑی کو سڑک کے وسط میں ہی روک لیا گیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پولیس کو گاڑی سے کوئی ہتھیار نہیں ملا ، تاہم انہوں نے مقتول شخص کا موبائل فون اور زرعی دستاویزات برآمد کیں۔ڈی ایس پی کے مطابق یہ قتل ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ، لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے۔

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے واقعے کا نوٹس لے لیاہے۔آغا سراج درانی نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔دوسری جانب پولیس نے بھی کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان لو پکڑ لیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں