بچوں کے ڈوب کر ہلاکت پر خرم شیر زمان کا اظہار افسوس

جمعہ 5 جون 2020 22:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کراچی ڈویژن کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے ٹھٹھہ میں دریا میں 7 بچوں کے دوبنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے مرنے کا مقدمہ ضلعی انتظامیہ پر درج کیا جائے۔ جمعہ کو جاری بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے کہا کہ بچوں کے ڈوبنے کا یہ افسوس ناک واقعہ ہے، میں ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود روز اس طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ سمندر، دریا پر کوئی حفاظتی انتظامات یا عملہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے لیے ایمبولینس تک موجود نہیں ہے، سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی کی نااہلی سے روز لاشیں اٹھارہے ہیں۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ اگر ہر کام فلاحی اداروں نے کرنا ہے تو سندھ حکومت بھی فلاحی اداروں کے حوالے کی جائے۔ واضح رہے کہ واقعہ جھرک، ٹھٹھہ کے گائوں دائم مری کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا جس میں 7 بچے جاں بحق ہوئے جن میں 3 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں ،ان کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں