بیٹے نے والدہ کی جان بچانے کے لئے اپنا جگر عطیہ کر دیا

میری والدہ کینسر کا شکار تھیں جس کی وجہ سے ہم گھر والے کافی دیر سے پریشان تھے، اب ڈاکٹر نے جگر کی پیوندکاری کا مشورہ دیا تھا، میں نے کسی اور سے پوچھنے کی بجائے خود کا جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، سید توصیف

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 25 جون 2020 17:24

بیٹے نے والدہ کی جان بچانے کے لئے اپنا جگر عطیہ کر دیا
گمبٹ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25جون2020ء) بیٹے نے والدہ کی جان بچانے کے لئے اپنا جگر عطیہ کر دیا۔ یہ واقع سندھ کے علاقے گمبٹ میں پیش آیا ہے جہاں ایک بیٹے نے اپنی والدہ کی جان بچانے کے لئے کسی اور سے جگر عطیہ کرنے کی درخواست نہیں کی بلکہ خود اپنا جگر پیش کر دیا۔ پڑھ لو ویب سائٹ کے مطابق سید توصیف کا کہنا تھا کہ میری والدہ کینسر کا شکار تھیں جس کی وجہ سے ہم گھر والے کافی دیر سے پریشان تھے، اب ڈاکٹر نے جگر کی پیوندکاری کا مشورہ دیا تھا، میں نے کسی اور سے پوچھنے کی بجائے خود کا جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سید توصیف کا کہنا تھا کہ میں گمبٹ انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مفت میں فری علاج فراہم کیا۔

(جاری ہے)

آج کے اس مشکل وقت میں لوگ اپنا جگر کیا خون عطیہ کرنے سے پہلے بھی ہزار مرتبہ سوچتے ہیں، پھر وہ کوئی اجنبی شخص ہو یا کوئی اپنا۔ لیکن یہاں اپنی والدہ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے سید توصیف نے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بہتر اپنا خود کا جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد اس نے وہ نیکی کما لی جس کا موقع بہت کم لوگوں کو ملتا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ پیونکاری سے قبل وقت میری فیملی کے لئے بہت مشکل ہے، میں اسے خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ ہم نے گمبٹ انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا انتخاب کیا اور ان کے عملے نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ سید توصیف نے بتایا ہے کہ انہوں نے ہسپتال میں 5 مہینے قیام کیا ہے جس کے بعد اس کی والدہ کی طبیعت بہتر ہے اور اب وہ صحت و تندروستی والدی زندگی گزارنے کی طرف جا رہی ہیں۔ سید توصیف نے یہ کارنامہ سر انجام دے کر ان تمام لوگوں کو سبق دیا ہے جو اپنے والدین کا احترام نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں