گاڑی چوری کر کے اس میں نشہ آور پارٹیاں کرنے والے 3 ملزمان خاتون سمیت گرفتار

ملزم وجاہت ولد جمال اقبال، شاہ رخ ولد افتخار اور خاتون ملزمہ سمیرا احسان سے چوری کی گئی گاڑی اور اسلحہ ومنشیات کی بڑی مقداربرآمد کی گئی ہے، ایس ایس پی ساجد سدوزئی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 2 جولائی 2020 10:58

گاڑی چوری کر کے اس میں نشہ آور پارٹیاں کرنے والے 3 ملزمان خاتون سمیت گرفتار
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02جولائی2020ء) گاڑی چوری کر کے اس میں نشہ آور پارٹیاں کرنے والے 3 ملزمان خاتون سمیت گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد پولیس سٹیشن کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے بتایا ہے کہ ملزم وجاہت ولد جمال اقبال، شاہ رخ ولد افتخار اور خاتون ملزمہ سمیرا احسان سے چوری کی گئی گاڑی اور اسلحہ ومنشیات کی بڑی مقداربرآمد کی گئی ہے جبکہ انہیں ایک ناقے پر شک کی بنیاد پر روک گیا جس کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا ہے کہ یہ سب نشے میں دھت گاڑی میں پارٹی کر رہے تھے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف پہلے بھی شکایات موصول ہو چکی ہیں، یہ لوگ شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتے ہیں یا چھینتے ہیں، بعد میں اس میں کافی دیر سیر کرتے رہتے ہیں اور گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران آئس نشہ اور دیگر نشہ آور منشیات کا استعمال کرتے تھے، پارٹی کرنے کے بعد ملزم گاڑی فروخت کردیتے گاڑی بیچنے سے حاصل ہونے والی رقم سے پھر سے منشیات خرید لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہ رخ اور وجاہت ناظم آباد جبکہ خاتون سمیرا کا تعلق سرجانی سے ہے، ملزم شاہ رخ 2016 میں ناظم آباد اور 2017 میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، گرفتار ملزمان کا گروہ 8 سے 10 ملزمان پر مشتمل ہے۔ تام پورا گروہ ہونے کےانکشاف کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے بعد مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کی جانب سےا عتماد کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ اس گروہ کے باقی ممبران کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے جبکہ ان کے تلاش میں مختلف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں