کراچی ائیرپورٹ کیلئے ہائی الرٹ جاری

کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش کا امکان، طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2020 20:13

کراچی ائیرپورٹ کیلئے ہائی الرٹ جاری
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2020ء) کراچی ائیرپورٹ کیلئے ہائی الرٹ جاری، کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش کا امکان، طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 2 روز تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔ شہر قائد میں آندھی طوفان کیساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ فائر کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مسلسل الرٹ پر رہیں۔

موسلادھار بارش اور تیز ہواوں کی وجہ سے ائیرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ ہے۔ اسی لیے کھلے آسمان تلے کھڑے چھوٹے طیاروںاور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ فوری طور پر اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے ائیرپورٹ اور اطراف میں نالوں کی صفائی کا کام پہلے سے ہی مکمل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں مون سیزن کا باقاعدہ آغاز 6 جولائی سے ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جولائی کی ایورج بارشیں صرف 2 سے 3 روز کے دوران ہونے کا امکان ہے، جس باعث شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں