کریم پاکستان اور پاکستانیوں نے مل کر بڑا ا نسانیت نواز کارنامہ انجام دے دیا

مخیر پاکستانی صارفین نے کریم سُپر ایپ ریوارڈ پوائنٹس کے ذریعے 59لاکھ روپے کے عطیات جمع کروا دیئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 4 جولائی 2020 22:25

کریم پاکستان اور پاکستانیوں نے مل کر بڑا ا نسانیت نواز کارنامہ انجام دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 جولائی 2020ء) پاکستان سمیت خلیجی ممالک میں لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کریم کو مالی سال 30 جون 2020ء کے اختتام تک پاکستانی صارفین کی جانب سے ریوارڈز پروگرام کے ذریعے 59 لاکھ روپے کے عطیات موصول ہو چکے ہیں۔ کریم پاکستان کے صارفین نے اپنے ریوارڈز پوائنٹس کی صورت میں جمع رقوم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر دیں۔

کریم کے صارفین جن میں مشہور اور عوامی ساکھ رکھنے والی شخصیات بھی شامل تھیں، ان کی جانب سے اپنے جاننے والوں اور رشتہ داروں کو خصوصی پیغامات کے ذریعے ترغیب دی گئی کہ وہ صرف ڈونیشن کے بٹن پر کلک کر کے فلاحی کاموں کے لیے رقوم عطیہ کر سکتے ہیں۔ 
کریم کے آپریشنز کے تحت آنے والے مختلف ممالک کے کریم صارفین نے اپنے 610,533,375 ریوارڈ پوائنٹس جن کی مالیت 180,000 ڈالر (پاکستانی تقریباً 3 کروڑروپے) بنتی ہے، فلاحی کاموں کی خاطر عطیہ کر دیئے۔

(جاری ہے)

جبکہ کریم کے پاکستانی صارفین کی جانب سے اس مالی سال کے دوران عطیات کی رقم میں 2ہزار فیصد کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جنہوں نے کریم پلیٹ فارم کے ذریعے 59 لاکھ روپے سے زائد کی رقم فلاحی اداروں کو عطیہ کر ڈالی۔صارفین نے دی سٹیزن فاؤنڈیشن اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو مجموعی طور پر 23 لاکھ 98 ہزار 803 روپے کی رقم عطیہ کی جبکہ ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر کے لیے 35 لاکھ 13 ہزار 988 روپے کے عطیات جمع کرائے گئے۔

 
کریم پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کنٹری جنرل مینجر ذیشان حسیب بیگ نے اس اہم کارنامے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے صارفین بھی کریم کے سماج کی خدمت کرنے کے نظریئے پر عمل پیرا ہیں۔ اس مشکل دور (کورونا وبا) میں کریم صارفین کی جانب سے رفاہی مقاصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ہمیں بہت عاجزی بھری خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

کریم صارفین کی جانب سے عطیات کی فراہمی ،کریم کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور آسانیاں پیدا کرنے کے وژن کا ایک عملی اظہار ہے۔
واضح رہے کہ کریم کے صارفین کو ایپ کے ذریعے سواری یا آرڈرکی سہولت حاصل کرنے پر کریم ریوارڈز کی صورت میں انعامی پوائنٹس ملتے ہیں، جنہیں کریم ایپ پر موجود بے شمار فیچرز کی صورت میں رقم میں بدلا جا سکتا ہے۔

 
کریم کی جانب سے حال ہی میں سُپر ایپ لانچ کرکے ریوارڈز پروگرام میں مزید وسعت پیدا کی گئی ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنے پوائنٹس کو عطیات، سفر، خوراک، شاپنگ، کریڈٹس، فضائی سفر، پارٹنر سروسز اور تفریحی مقاصد کے لیے رقم کی صورت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ 
کریم کی سُپر ایپ سٹریٹجی کے تحت نت نئی سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں اور اس کے ریوارڈز پروگرام میں مزید مقامی اور مُلکی کاروباری اداروں اور رفاہی تنظیموں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

 
رواں سال کے آغاز میں کریم نے کئی اہم فلاحی تنظیمو ں کے ساتھ اشتراک کیا، جس کے لیے کریم پلیٹ فارم پر ”ڈونیشن بٹن‘ بھی متعارف کرایا گیا، جس پر کلک کر کے صارفین ڈیجیٹل طریقے سے ہسپتالوں کو کورونا کی ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ کورونا وبا کے باعث معاشی طور پر متاثر ہونے والے پسماندہ افراد کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی عطیہ کی جا سکتی ہیں۔ 
’ڈونیشن بٹن‘ کے اس جدید فیچر کے ذریعے کریم کی جانب سے لوگوں میں خیرات کرنے کے ذرائع کا تصور بدل رہا ہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے عطیات کی تیز ترین اور بروقت فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں