سینیٹر مرتضیٰ وہاب کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے

ترجمان سندھ حکومت کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹو آگئی، لوگوں سے احتیاط کی اپیل کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 جولائی 2020 21:45

سینیٹر مرتضیٰ وہاب کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07جولائی 2020ء) : سینیٹر مرتضیٰ وہاب کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے، ترجمان سندھ حکومت کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹو آگئی، لوگوں سے احتیاط کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے قانون اور ماحولیات کے مشیر سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ''میں سب لوگوں کو شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے کورونا سے متاثر ہونے کے وقت میں میرے لیے دعائیں کیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

(جاری ہے)

احتیاط کریں، تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور مسک پہنے بغیر باہر نہ جائیں''۔

یاد رہے کہ 20جون کو مرتضیٰ وہاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے دو ٹیس؁ کروائے تھے لیکن دونوں بار انکا ٹیسٹ پازیٹو ایا تھا۔ ان کا کہنا تھا انہیں کرونا علامات نہیں ہیں، طبیعت بھی بہتر محسوس کررہا ہوں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب دوستوں اور احباب سے دعائوں کی درخواست ہے۔ وہ تب سے قرنطینہ میں تھے اور آج آخرکار انکا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں